قصور، لڑکی سمیت دو افراد کی نعشیں برآمد

جمعرات 30 نومبر 2017 20:49

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء)قصورکے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت دو افراد کی نعشیں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھولنگر سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈھابا کے قریبی سوا میں ایک جواں سالہ لڑکی کی نعش پانی میں تیر رہی ہے جس پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے جبکہ سرائے مغل پولیس نے ھیڈ بلوکی کے مقام لنک نہر سے 40/45سالہ شخص کی نعش کو برآمد کر کے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں نعشوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں