قصور،غیرت کے نام پر بھائی نے ڈنڈوں کے وار سے بہن اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا،ملزم فرار

جمعرات 30 نومبر 2017 20:49

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) نواحی علاقہ کٹار مل میںغیرت کے نام پر بھائی نے ڈنڈے مار مار کر اپنی بہن اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی شمیم شاہ بشمولہ کٹارمل کا رہائشی شوکت علی گزشتہ رات اپنے گھر آیا تو اپنی اٹھارہ سالہ بہن کوثر بی بی کوقابل اعتراض حالت میں محمد شہباز کے ساتھ دیکھا تو مشتعل ہو گیا اور ڈنڈے مارمار کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ملزم شوکت علی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نے دونوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے پتوکی ہسپتال بھیج دیا اور ملزم شوکت علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں