کا شتکارفصل میں جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

جمعرات 30 نومبر 2017 11:24

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اکتوبر کاشتہ چنے کی فصل سے پیازی‘ باتھو‘چھنکنی بوٹی‘ رت پھلائی‘ دمبی سٹی‘ ریواڑی کے فوری تدارک کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اکثرمقامات پر اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں کاشت کی گئی ہے جبکہ چنے کی فصل میں مذکورہ بوٹیوں کی پیداواربڑھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہذاکاشتکار اس جانب خصوصی توجہ مرکوزکریں اورجڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کو ترجیح دیں اور پہلی گوڈی فصل اگنے کی30سے 40 روز بعد اور دوسری گوڈی پہلے گوڈی کے 25سے 30روز بعد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریتلے رقبوں میں جہاں چنے کی زیادہ کاشت کی جاتی ہے وہاں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری انتہائی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں