بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

جمعرات 30 نومبر 2017 11:24

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) چارہ منڈی چونیاں کے قریب بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق محمد اشرف موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ چونیاں چارہ منڈی کے قریب سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں محمد اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں