قصور، چارہ منڈی چونیاں کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 29 نومبر 2017 21:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء) چارہ منڈی چونیاں کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد اشرف گھر کی جانب جا رہا تھا جب وہ چارہ منڈی کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والی بس9285/LEIکے نا معلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ کچلے جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،پولیس تھانہ چونیاں نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں