عیدمیلاد النبی ﷺکے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او قصور

بدھ 29 نومبر 2017 19:41

قصور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء)ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ عیدمیلاد النبی ﷺکے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ضلع بھر میں42جلوسوں پر 1500کے قریب پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیو رٹی کے معاملا ت پر معمو لی غفلت بھی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

تمام جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی جا چکی ہے اور اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے،تمام جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر تین لیئر ڈیوٹی لگائی ہے جہاں پر ایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں اس کے ساتھ اہم مقامات پر روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ پولیس ملازمین سول پارچات میں بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ضلع قصور کے علماء کرام ،صحافیوں ، تاجروں ، وکلاء بلکہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کیا۔اور اب بھی ملکی صورتحال کے پیش نظرہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد ، اتفاق اور باہمی یگانگہت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کا قیام قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں