قصور،سی آئی اے پولیس کا شراب کے نشہ میں دھت ہو کر مویشیوں کے بیوپاری کے گھر پر دھاوا،قیمتی سامان توڑ پھوڑ دیا

گھر میں آئے مہمان کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دو عمر رسیدہ افراد کو زبردستی اُٹھا کر تھانے لئے گئے

بدھ 29 نومبر 2017 18:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء) سی آئی اے پولیس کا شراب کے نشہ میں دھت ہو کر مویشیوں کے بیوپاری کے گھر پر دھاواگھر کا قیمتی سامان توڑ پھوڑ گھر میں آئے مہمان کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دو عمر رسیدہ افراد کو زبردستی اُٹھا کر تھانے لئے گئے پولیس مقابلے میں پار کرنے کی دھمکیاں دے کر تیس ہزار روپے جگا وصول کر کے زبان بند رکھنے کا کہہ کے چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق بستی برات شاہ قصور کے رہائشی لیاقت علی نے آئی جی پنجاب پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ سی آئی اے پولیس میں تعینات نزیر اے ایس آئی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شراب کے نشہ میں دھت ہو کرچادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر زبردستی گھس گیا اور آتے ہی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دی بعد میں گھر آئے مہمان اور اس کے عمر رسیدہ باپ کو اُٹھا کر تھانہ لئے گیا جہاں پر اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعدپچاس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر دیا اور تیس ہزار روپے لیکر چھوڑ دیا درخواست میں یہ بھی لکھا ہے کہ نزیر اے ایس آئی انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے متاثرہ خاندان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی کوئی ممنوعہ چیز برآمد ہوئی ہے مگر مزکورہ پولیس تھانیدار شکایت کرنے پر ان کی جان کا دشمن بن چکا ہے اور اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائے گا تاہم ASIنزیر کا کہنا ہے کہ رشوت لینے کا الزام بے بنیاد ہے غلط فہمی کی بنا پر ایسا واقع پیش آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں