قتل کے ملزمان کو سزائے موت اور ہرجانہ کی سزا

بدھ 29 نومبر 2017 11:27

قتل کے ملزمان کو سزائے موت اور ہرجانہ کی سزا
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) عدالت نے قتل کے ملزمان کو موت اور ہرجانہ کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری محمد ظفر اقبال نے تھانہ اے ڈی قصور کے علاقہ ریلوے روڈ میں سال 2016ء میں بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے صداقت علی مقتول کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کے دو ملزمان جو کہ مقتول کے سگے بھائی ہیںرفاقت علی ،آصف علی کو مجموعی طور پر سزائے موت او ر مبلغ دو لاکھ روپے ہرجانہ جو کہ مقتول کے ورثاء کو زرتلافی کے طور پر ادا کیا جائیگا کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق سال 2016ء میں تھانہ اے ڈی کے علاقہ ریلوے روڈ قصورمیں جائیداد کے تنازعہ کے سلسلہ میں منعقدہ پنچائیت کے دوران جھگڑا ہونے پر طیش میں آکر دو سگے بھائیوںرفاقت علی اور آصف علی نے اپنے سگے بھائی صداقت علی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ عصمت بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں