قصور اور نواح میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت دو افراد ہلاک ،ماں بیٹے شدید زخمی

منگل 28 نومبر 2017 19:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) قصور اور نواح میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ماں بیٹے شدید زخمی تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد رفیق اپنے بیوی بچوں کو لیکر اپنے گائوں جا رہا تھا جب وہ بائی پاس فیروز پور روڈ پر پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر کے ڈرائیور نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں محمد رفیق موقع پر جاں بحق اور اس کی بیویاور دو بچے شدیدزخمی ہو گئے جبکہ نواحی گائوںگدھ پور کی زبیدہ بی بی کا اکثر اپنے گھر والوںسے لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور وقوعہ کے روز بھی زبیدہ بی بی کا اپنے گھر والوںسے جھگڑا ہوگیا اسی بناء پر زبیدہ بی بی نے زہریلی گولیاںنگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں