میونسپل کمیٹی کی غفلت، قصور وگردونواح میںجگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج نظام درہم برہم ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 28 نومبر 2017 17:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) قصور اورگردونواح میںمیونسپل کمیٹی قصور کی غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج نظام درہم برہم ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،شہریوں اور سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میونسپل کمیٹی قصور کی غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سرعام دیکھنے کو ملتے ہیں شہریوں کو گزرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے فضا میں بدبو اور آلودگی نے علاقہ مکینوں کو وہاں رہنا ایک چیلنج بنا دیا ہے صفائی کا عملہ اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل ہے اور اپنی مرضی سے علاقے کے اندر صفائی کر تے ہیں اور کوڑا کرکٹ علاقے سے اٹھاکر لیجا نے کی بجائے وہی پر ڈھیر لگا کر آگ لگا دی جاتی ہے جس سے نہ صرف فضا ء میں آلودگی پیدا ہو رہی ہے اور اہل علاقہ موزی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں کوڑا کرکٹ آگ لگانے پر کئی دفعہ اہل علاقہ اور صفائی کے عملہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہو ئی ہے مگر اس کے باوجود صفائی کے عملہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے اور سیوریج نالیوں کی پروپر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو جا تی ہے اور سیوریج کا گندا پانی نالیوں سے باہر نکل کر راستے میں آجاتا ہے اور شہریوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر اور وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمدشہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں