بغیر بیج کینو دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا،زرعی ماہرین

منگل 28 نومبر 2017 11:20

قصور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب میں بغیر بیج کینوکی کاشت کے فروغ سے روس‘انگلینڈ‘امریکہ اورجرمنی کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کو کینو کی برآمدات میں اضافہ ہوگا‘ بغیر بیج کینو دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گاکیونکہ کسی بھی یورپی ملک میں سیڈلیس کینوپیدا نہیں ہوتا‘ عام کینو کے پھل میں 20 سے 30تک بیج ہوتے ہیں جبکہ سیڈیس کینومیں صرف ایک بیج پایاجاتاہے، سیڈلیس کینومیں عام کینو کی نسبت زیادہ جوس ہوتاہے جسے زیادہ عرصہ تک سٹورکیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ ترشادہ پھلوں کے زیرکاشت ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں