قتل کے ملزم کو سزائے موت اورلاکھ روپے ہرجانہ کی سزا

منگل 28 نومبر 2017 11:20

قصور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) قتل کے ملزم کو سزائے موت او ر مبلغ ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا،تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری محمد ظفر اقبال نے تھانہ صدر قصور کے علاقہ موضع تارا گڑھ میں سال 2013؁ء میں مخالفین کے ہاتھوں قتل ہونے والے محمد عباس مقتول کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کے مرکزی ملزم مقصود عرف جن کو سزائے موت او ر مبلغ ایک لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ مقدمہ کے دو دیگر شریک جرم ملزمان رمضان عرف عرفان اور ارشاد عرف ٹہنی کو مجموعی طور پر عمر قید کی سزا اور دو لاکھ روپے ہرجانہ جو کہ مقتول کے ورثاء کو زرتلافی کے طور پر ادا کیا جائیگا کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق سال 2013؁ء میں تھانہ صدر کے نواحی گائوں تارا گڑھ میں دیرینہ رنجش کی بناء پر ملزمان مقصود احمد جن وغیرہ نے وقوعہ کے روز ایک منصوبہ کے تحت گھات لگا کر اپنے مخالف محمد عباس کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے بھائی محمد حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں