پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام 27نومبر سے ہیپاٹائٹس کی آگاہی کا ہفتہ منایا جائیگا

ہفتہ 25 نومبر 2017 18:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ضلع قصور میں 27نومبر (بروز سوموار ) سے ہیپاٹائٹس کی آگاہی کا ہفتہ منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر سعید کی خصوصی ہدایات پر لوگوں میں ہیپا ٹائٹس کی وجوہات اور بچائو بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع قصور میں 27نومبر سے ہیپا ٹائٹس آگاہی ویک منایا جائیگا جس کے ابتدائی مرحلے میں ضلع بھر کے 12سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں ہیپا ٹائٹس آگاہی بارے سیمینار منعقد کئے جائینگے جن میں کرنل (ر) علی یاسراور دیگر ماہرین اساتذہ اور بچوں کو ہیپا ٹائٹس سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں