ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب و چیف کمشنر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ صباء صادق نے قصور میں چائلڈ پروٹیکشن سیل کا افتتاح کر دیا

بچے ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ہم سب کو ملکر انکی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘صباء صادق

ہفتہ 25 نومبر 2017 18:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب /چیف کمشنر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ پنجاب صباء صادق نے قصور میں چائلڈ پروٹیکشن سیل کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب /چیف کمشنر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ پنجاب صباء صادق نے گزشتہ روز ضلع کچہری میں چائلڈ پروٹیکشن سیل کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر بھی انکے ہمراہ تھیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر صباء صادق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بچوں کی پروٹیکشن کے حوالے سے حکومت پنجاب نے مثالی اقدامات کئے ہیں جن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام شامل ہے ۔ قصور میں ضلعی حکومت کے تعاون سے بنائے جانیوالے چائلڈ پروٹیکشن سیل کے قیام سے ضلع بھر میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور عوام الناس میں چائلڈ پروٹیکشن بارے آگاہی پیدا کرنے کے بہتر مواقعے میسر آئینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رہینگی ۔ بعدازاں ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب صباء صادق نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ضلعی حکومت کے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔

جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بچے ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ہم سب کو ملکر ان کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں بہترین شہری بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی نمائندوں ‘سول سوسائٹی ‘میڈیا ‘انجمن تاجران ‘علماء اکرام و اساتذہ سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور بچوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں نئے بننے والے چائلڈ پروٹیکشن سیل کی ہیلپ لائن نمبرز 1121اور049-2724608عوام الناس کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے اور عوام چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اطلاع ان نمبرز پر کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں