محکمہ زراعت نے کاشتہ پیازکی پنیری دسمبرمیں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:41

قصور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتہ پیازکی پنیری دسمبرمیں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ مذکورہ ایام میں کاشت کی گئی پنیری کو بہتر پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھیتوں میں منتقل کرنے کا بہترین وقت دسمبر کا مہینہ ہوتاہے تاہم یہ پنیری جنوری میں بھی کھیتوں میں منتقل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے 25 سے 30روزبعد آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ضرورکھیتوں میں ڈالیں۔انہوں نے بتایا کہ جب پیاز بننے کا مرحلہ شروع ہو تو اسوقت بھی آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کھیتوں میں ڈالنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متناسب کھاد وں کا استعمال پیاز کی بمپرکراپ کا ضامن ہوتاہے اس لئے کاشتکار کسی کو تاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یامحکمہ کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں