قصور، اورگردونواح میں مر دہ جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج پر

شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جمعہ 24 نومبر 2017 20:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) قصور اورگردونواح میں لاغر اور مر دہ جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت محکمہ لائیو سٹاک کی ملی بھگت سے سرعام فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ڈاکٹروں کے پاس جانے پر مجبور ہیں قصابوں نے اپنے گھروں کو سلائٹر ہاوس بنا رکھا ہے اور نہ ہی محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے گوشت کی کوالٹی چیکنگ کا کو ئی مضبوط انتظام موجود نہیں ہے قصاب سرعام دکانوں پر پانی ملا اور بیمار اور مردہ جانور انتہائی کم داموں پر لا کر شہریوں کو ہائی ریٹ میں بیچا جاتا ہے محکمہ لائیوسٹاک اہلکار لوگوں کے جانوں ومال کے تحفظ کو سوچے بغیر ضمیر فروشی کر کے منتھلیاں وصول کر رہے ہیںجبکہ قصابوں نے خود انتظامیہ کی جیلی مہریں بنا کر شہریوں کو دھوکے میں رکھا ہو اہے جبکہ صورت حال سے ذمہ داران محکمے باخوبی واقف ہیں ان کی سرپرستی کر رہے ہیں ذمہ داران کی اس مجرمانہ غفلت اور اقدام کی وجہ سے شہری متعدد موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ،سیاسی وسماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں