قصور، ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افرادجاں بحق اور دو زخمی

جمعہ 24 نومبر 2017 20:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) قصور میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرائے مغل کے علاقہ شیخم کے قریب موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کی ٹرک سے ٹکر ،ٹکر کے نتیجہ میں ماں بشراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیااور کوٹ گاماں چونیاں میں موٹرسائیکل اور ٹریلر کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار عنایت مسیح ہلاک اور مشتاق مسیح زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے چونیاں ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں