عید میلا دالنبی ٴْﷺ کے جلوسوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ،ڈی پی اوقصور

جمعہ 24 نومبر 2017 18:54

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے کہا کہ عید میلا دالنبی ٴْﷺ پر نکالے جانے والے 42جلوسوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اس سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا جارہا ہے،اس کے ساتھ ساتھ پولیس ملا زمین کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عید میلا دالنبی ﷺ پر علماء کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لیے علماء کرام امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں جہاں پر جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں تقریبات منعقد ہوں گی اور جلوس نکالے جائیں گے وہاں پر منتظمین کے ساتھ مل کر سکیورٹی کا فول پروف پلان ترتیب دیں ۔انہوں کہا کہ سکیو رٹی معاملات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جو 24گھنٹے کام کر ے گاسکیورٹی معاملات پر معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں