گل گلائل کی کاشت دسمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 نومبر 2017 11:48

قصور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا کہ گل گلائل باغ میں اگائے جانیوالے پھولوں میں سے ایک پسندیدہ پھول ہے جس کو گلیڈ کے نام سے پکارا جاتاہے‘ گلائل کے پھول سفید‘ سرخ‘گلابی‘ پیلے اور جامنی رنگ کے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔گلائل کی کاشت کیلئے زرخیز اوراچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں‘کاشت سے پہلے گوبر کی گلی سڑی کھادڈال کر زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں