کپاس کی چنائی کا درمیانی وقفہ 15 سے 20 دن رکھیں ،زرعی ماہرین

جمعہ 24 نومبر 2017 11:48

قصور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)زرعی ماہرین کا کہناہے کہ کپاس کی چنائی ہمیشہ اسوقت کریں جب کپاس سے شبنم کی نمی بالکل ختم ہوجائے ،اگر نمی والی کپاس کو گوداموں میں رکھ دیاجائے تو اس کے ریشے کا رنگ خراب ہوجاتاہے اور گوداموں میں ضرورت سے زیادہ درجہ حرارت پیداہونے کی وجہ سے کپاس کے بیج کو بھی نقصان پہنچتاہے۔

(جاری ہے)

چنائی کا صحیح وقت صبح10بجے کے بعد شروع ہوتاہے‘شام4بجے تک چنائی بندکردیں‘ انہوں نے کہا کہ کپاس کی چنائی کا درمیانی وقفہ 15 سے 20 دن رکھیں کیونکہ جلدی چنائی کرنے سے غیرمعیاری اور کچاریشہ حاصل ہوتاہے‘ایسی روئی مقامی اور عالمی منڈی میں بہت کم قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔چنائی کرتے وقت زمین پر گری ہوئی کپاس کو پتی سے صاف کرلیاجائے ‘کپاس کی پیداوارمیں کمی کی وجوہات میں دیگر عوامل کے علاوہ کپاس کی غلط طریقہ سے چنائی بھی ہے جس سے کپاس کی کوالٹی اورمعیارمتاثر ہوتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں