ٹریفک حادثات میں زخمی اور اپاہج ہونیوالوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سپیشل واک کا انعقاد

پیر 20 نومبر 2017 16:32

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی خصوصی ہدایت پر سڑک پرہونیوالے مختلف حادثات میں زخمی اور اپاہج ہونیوالوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پھولنگرجمبرکلاں اورپتوکی میں موٹروے بیٹ نمبر13ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی نے ایس ایس پی مسرورعالم کولا چی کی نگرانی میں اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ سپیشل واک کا انعقاد کیا،جس میں طلبہ،معززین علاقہ سمیت صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے جمبر شوکت علی چنگیزی نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہئیے کہ اپنے کم عمر بچوں اور ان ڈرائیوروں کو جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہیں انکو موٹرسائیکل اور دوسری گاڑیاں چلانے کیلئے ہرگزاجازت نہ دیں تاکہ کسی وقت بھی کوئی بہت بڑا حادثہ رونما نہ ہوسکے اور قیمتی جانیں بھی ضائع نہ ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ موٹررسائیکل سوارہیلمٹ ضروراستعمال کریں اورہیلمٹ محض سرپر نہ رکھیں بلکہ ہیلمٹ باندھ کر استعمال کریں اوراپنی موٹرسائیکل انتہائی بائیں جانب چلائیں تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچاجاسکے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرک ڈرائیورملتان روڈپر گاڑی چلانے سے پہلے اپنی نیندپوری کرکے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھیں تاکہ کسی قسم کا حادثہ پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں