پاکستان مسلم لیگ (ن) میاںمحمدنواز شریف کی قیاد ت میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے سوچے گئے پاکستان کی تکمیل میں کوشاں ہے‘عثمان اعوان قصوری

پیر 20 نومبر 2017 14:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان اعوان قصور ی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاںمحمدنواز شریف کی قیاد ت میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے سوچے گئے پاکستان کی تکمیل میں کوشاں ہے کیونکہ اقبال شناسی ہی درحقیقت خود شناسی ہے اور اقبال کا کلام اسلامی تعلیما ت کے عین مطابق ہے پاکستان مسلم لیگ (ن )نے اقبال اور قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے وہی ملک وقوم کے خلاف قوتیں سرگرم ہو کر رکاوٹیں پیدا کرنے میںمصروف ہو جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ لیاقت علی خان سے لے کر نواز شریف تک سپریم کورٹ کے فیصلوں نے ملک کے آئین کی دھجیاںڑا دی ہیں مارشل لاء غیر تحریری آئین بن چکا ہے اور ایک بار پھر ملک میں مارشل لاء لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہے آمروں نے اس ملک کو چلانا ہی مشکل بنادیا ہے سیاستدان اب پھر ان کے آلہ کار بنے گے مردم شمار ی کا تنازہ کھڑا کرکے ملک کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان ایک بہت بڑے سانحہ سے دوچار ہو سکتا ہے عدلیہ اور نیب بڑے بازوں میں پھنسی ایسی چڑیا ہے جو باز کہے گے ویسا ہی چڑیا کریں گی عمران خان آئین کو کرکٹ کے گیند کی طرح سمجھتے ہیں اور ہمیشہ آئین سے کھیلتے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں