تیلداراجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت کے زیراہتمام تقریبات کا سلسلہ جاری

پیر 20 نومبر 2017 11:00

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)تیلداراجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے زیراہتمام قریہ قریہ‘ گائوں گائوں شعوری تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔ تیلدار اجناس کی فروغ کیلئے محکمہ زراعت متعدداقدامات اٹھا رہاہے تاکہ ملک میں خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونیوالے کثیر زرمبادلہ میں کمی لائی جاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق تیلدار اجناس کی اہمیت کے پیش نظر امسال حکومت پنجاب نے ان اجناس کی امدادی سکیم کا اعلان بھی کیاہے ۔ سورج مکھی کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گائوں‘ یونین کونسل‘ مرکز‘تحصیل اور ضلعی سطح پر سیمینارزاور تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں