پیداواری مقابلہ باسمتی دھان کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ زراعت

پیر 20 نومبر 2017 11:00

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف زرعی اجناس کے پیداواری مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، ان مقابلوں سے کسانوں میں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنیکا رجحان غیرمعمولی طورپر بیدارہواہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق خادم پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پیداواری مقابلہ باسمتی دھان2017-18ء کا سلسلہ جاری ہے، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں زرعی مشینری بطور انعامات تقسیم کی جائے گی، یہ مقابلے قصور‘ شیخوپورہ‘ سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ ننکانہ صاحب‘ اوکاڑہ‘ نارووال‘ منڈی بہائوالدین‘ بہاولنگر‘ فیصل آباد‘ جھنگ‘پاکپتن‘مظفرگڑھ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ گجرات‘ چنیوٹ‘ وہاڑی‘ لاہور ‘ساہیوال‘خوشاب ‘سرگودھا اور خانیوال میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں