قصور، 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے گئے

اتوار 19 نومبر 2017 21:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) قصور پو لیس نے سپیشل سنیپ چیکنگ کے دوران 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،38غیر قانونی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی اتوار کے روز سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور اسکے ساتھ ساتھ پولیس نے بھاری نفری کیساتھ سرچ آپریشن بھی کیے گئے ،اتوار کے روز سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد ،موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی، پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث5خطرناک اشتہاریوں کو گرفتا رکیا اسی طرح 10جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1کلوگرام چرس،110 لیٹر شراب 4پسٹل،2بندوق ،ایک رائفل اورکثیر تعداد میں گولیاںبرآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بغیرنمبر پلیٹ،جعلی نمبر پلیٹ،بلیو لائٹس ،کالے شیشے اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی38موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میںبند بھی کیا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں