ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون جاں بحق ، دو افراد زخمی

اتوار 19 نومبر 2017 20:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق اسلم اپنی والدہ نواب بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ ظفر پھاٹک کے قریب نا معلوم بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سے گر کر نواب بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی اور اسلم شدید زخمی ہو گیا جبکہ پتوکی بائی پاس کے قریب نا معلوم کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد رمضان شدید زخمی ہو گیا،۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں