قصورٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیوں کے خلاف کریک ڈائون، تھانوں میں بند کر دیا

اتوار 19 نومبر 2017 17:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) ٹریفک پولیس قصور کی طرف سے کم عمر ڈرائیوں کے خلاف کریک ڈائون ،سینکڑوں ایسے ڈرائیور جوکم عمری میں گاڑی چلارہے تھے۔ ان کو ضلع کے مختلف تھانوںمیںبندکردیاگیا۔

(جاری ہے)

اوربعدمیں وارثان کے حلفیہ بیان جمع کروانے کے بعد کہ وہ آئندہ اپنے کم عمربچوں کو گاڑی چلانے کیلئے نہیں دیںگے ان کو تھانوں سے چھڑایاجارہاہے عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہاہے ۔

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قصور نے صحافیوں کوبتایاکہ اب دوبارہ وارننگ نہیں ہوگی ان کے والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کم عمر ڈرائیور رکشے وغیرہ کے ساتھ ساتھ کوئی بھی گاڑی نہ چلائیں۔ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لڑکے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو صرف وہی گاڑیاںچلاسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے ترجمان عطاء محمد کے مطابق ضلع بھر میں کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں