ملک سے پولیو کا خا تمہ کردیا جائے گا،ڈاکٹر محموداختر

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

قصور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹرادھاکشن کے ایم ایس ڈاکٹر محموداخترملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کے تحت صوبے بھر سے پولیوکوجڑ سے ختم کردیا جائے گا جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عطاحسیب کے ہمراہ تین روزہ انسدادپولیو مہم کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمود اخترنے کہا کہ پولیوجیسے مرض کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہاہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے پولیوکوجڑ سے ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پولیوویکسین پلانے کے لئے 167ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے چار ٹیمیں اڈوں پر بھی کام کریں گی‘انسداد پولیومہم20نومبر سے 22نومبرتک جاری رہے گی۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوسے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ انکے بچے صحت مند وتندرست رہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں