پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک

ڈائون18خطرناک اشتہاریوں سمیت 38ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:48

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کے خلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران18خطرناک اشتہاریوں سمیت 38ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھرکے مختلف مقامات شہر قصور،کھڈیاں ،الہٰ آباد، چونیاں اور پھولنگر کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی، رابری ،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 18اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں7 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں،اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی6کلوگرام چرس،87لیٹر شراب برآمد کی، اسی طرح سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی4قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ،سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر ایک اور اسلحہ کی نمائش پر بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں