قصور، متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 15 نومبر 2017 20:53

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے،تفصیل کے مطابق انسپکٹر ذوالفقار حمید کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی آباد سے ایس ایچ او راجہ جنگ ، انسپکٹر محمد سرورکو انچارج انویسٹی گیشن سے ایس ایچ او تھہ شیخم، انسپکٹرمیاں منیر احمد کوگارد بابا بلھے شاہؒ سے ایس ایچ اوتھانہ صدر چونیاں ، انسپکٹر عمران سعید کوانچارج محافظ فورس قصور سے ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگراور انسپکٹر تجمل حسین کو انچارج چیکنگ ڈیوٹی ضلع کچہری قصور سے ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل تعینات کیا گیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں