تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میںاپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 15 نومبر 2017 20:53

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ڈکیتی، قتل ، ناجائز اسلحہ اور پولیس مقابلہ کی 108سے زائد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے تین خطرناک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس زیر حراست خطرناک ڈاکوجہانگیر عرف جہانگیری اور کاشف عرف کاشی جو ڈکیتی ،رابری معہ قتل ،پولیس مقابلہ اور اسلحہ ناجائز کی84سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے کی نشاندہی پر مال مسروقہ کی برآمد گی کے بعد واپس تھانہ آرہے تھے کہ جاگو والا کے قریب زیر حراست ڈاکوئوں کی6 ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی نیت سے پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوکر مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کردی، اطلاع پر ایس ایچ او سٹی پتوکی انسپکٹر ریاض عباس اور ایس ایچ او صدر پتوکی طاہر محمود خاں بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچے تو پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت بھی فائرنگ کی ،جب ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکی تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو زیر حراست دونوں ڈاکو مردہ حالت میں جبکہ ان کا حملہ آور تیسرا ساتھی زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت اختر عرف سوہنی کے نام سے ہوئی جو 28سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ بقایا 5 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،زخمی ڈاکوکو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ بھی راستہ میں دم توڑ گیا،پولیس نے موقع سے چھینی گئی سرکاری رائفل ،پسٹل اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا ، تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فرار ہونے والی5 ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں