قصور ، ڈیڑھ سالہ بچہ گرم دودھ میںگرنے سے جھلس کر جاں بحق

بدھ 15 نومبر 2017 20:53

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) قصور کے علاقہ الہ آباد میں ڈیڑھ سالہ بچہ گرم دودھ میںگرنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا ، تفصیل کے مطابق قصور کے علاقہ وارڈ نمبر2الہ آباد کے رہائشی وقار کے گھر والوں نے دودھ گرم کرنے کیلئے چولہے پررکھا ہوا تھا کہ وقار کا ڈیڑ ھ سالہ بچہ عبداللہ وقار گھر میں کھیلتے ہوئے گرم دودھ والے پتیلے کو ہاتھ مارنے لگا جس سے گرم دودھ اس کے اوپر آگرا اور وہ بری طرح جھلس گیا، جسے علاج کیلئے لاہور ہسپتال لی جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں