ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی زیر صدارت اجلاس تین روزہ پولیو مہم کے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 17:15

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کی زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںچیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد نذیر اور دیگر متعلقہ افسرا نے شر کت کی ۔

اس موقع پرپولیو انچارج ڈاکٹر محمدخالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 20نومبر سے 22نومبر 2017ء تک منعقد ہو رہی ہے اور اس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ10ہزار 245بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1371ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں 1189موبائل ٹیمیں ‘125فکسڈ ‘57ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 249ایریا انچارجز ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے ۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وٹامن اے کے نیلے رنگ کے کیپسول چھ ماہ سے لیکر ایک سال تک کی عمر کے بچوں کو جبکہ لال رنگ کے کیپسول ایک سال سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پلائے جائینگے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خانہ بدوش بستیوں‘ پٹھان ‘ بھٹہ جات اور فیکٹری ایریا کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے اور وہاں بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات اور عوام الناس کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگاتا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں