قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو مارے گئے

بدھ 15 نومبر 2017 11:45

ْقصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) قصور میں تھانہ پتوکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔بدھ کو تھانہ پتوکی کے علاقے جاگو والا کی حدود میں پولیس زیر حراست 2 ملزمان جہانگیر اور کاشف کو برآمدگی کیلئے تھانے لے جارہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس حملہ کردیااور اپنیدونوں ساتھیوں کو چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا،جس میں 3ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق،ہلاک ہونے والوں میں کاشف، جہانگیر اور ان کا ایک ساتھی اختر سونی شامل ہیں۔پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے کلاشنکوف، 2 موٹر سائیکلیں اور اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں