ہیضہ اور ٹائیفائیڈ میں سنگترہ کا استعمال مفید ہے ‘حکیم لیاقت احمد

بدھ 15 نومبر 2017 11:00

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)سنگترے کا رنگ سرخ زردی مائل اور ذائقہ چاشنی دار شیریں ہوتاہے، بعض سنگترے ترش اور شیریں ہوتے ہیں ان کا مزاج سردتر تیسرے درجے میں ہوتاہے، اسکی مقدار خوراک تین سے پانچ عدد ہے۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت ‘قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگترے کے کئی فوائد ہیں سنگترہ دل کو تقویت دیتاہے‘ سنگترہ مفرح ہوتاہے اور پیاس کی شدت کوکم کرتاہے‘جسم کی حرارت کو دورکرتاہے ،اس کا چھلکاخشک کرکے مختلف ابٹنوںمیں استعمال ہوتا ہے جس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں، اس کا چھلکا خشک ایک تولہ رگڑ کر سرسوں کا تیل ملاکر چہرے پر لیپ کرنے اور ایک گھنٹہ بعد دھولینے سے چہرہ صاف ہوجاتاہے‘ خفقان ‘وحشت اور متلی کو دور کرتا ہے‘ ہیضہ‘ ٹائیفائیڈ اورگرمی کے اسہال میں اس کا استعمال مفید ہے اس کا شربت پیاس کی تسکین کرتاہے اور قوت قلب کیلئے مفید ہے‘سنگترہ کا رس ایک سیر میں دو سیر چینی ملاکر ہلکی آنچ پر شربت تیارکیاجاتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں