مارچ ،اپریل کاشتہ ادرک کی فصل دسمبر میں برداشت کیلئے تیارہوجاتی ہے،زرعی ماہرین

بدھ 15 نومبر 2017 11:00

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ مارچ‘اپریل میں کاشت کی گئی ادرک کی فصل دسمبرکے مہینے میں برداشت کیلئے تیارہوجاتی ہے ‘برسات کا موسم شروع ہونے پر فصل میں پہلی گوڈی کرکے تمام جڑی بوٹیاں نکال دی جائیں، اسکے بعد مناسب وترمیں دوگوڈیاں کریں، اگرممکن ہو تو گوبرکی گلی سڑی کھاد بحساب ایک ٹن فی کنال ملادیں ‘ادرک کی جڑیں نازک ہوتی ہیں اسلئے گوڈی گہری نہ کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں نیچے گرپڑیں تو فصل برداشت کیلئے تیار ہوجاتی ہے۔ فصل کی برداشت نہایت احتیاط سے کریں تاکہ گٹھیاں زخمی نہ ہوں‘ زخمی گھٹیاں سٹورمیں جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈی میں اچھی قیمت نہیں ملتی ،اگر اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری کے آخری ہفتہ میں کریں ،اس دوران خیال رکھیں کہ بارش ہونے کی صورت میں پانی زیادہ دیر تک کھیت میں جمع نہ ہونے پائے اس سے گھٹیوں کے زمین میں ہی گل سڑجانے کا امکان ہے۔ دوسری صورت میں دسمبر کے مہینے میں فصل کی برداشت کرنے کے بعد اچھی اچھی گھٹیوں کا چنائوکریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں