شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،ڈی پی اوقصور

منگل 14 نومبر 2017 21:12

قصور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء)ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ عوامی خدمت ،کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،ضلع کو ڈاکوئوں،مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی، ڈی ایس پی سٹی محمد افتخار وریا،ڈی ایس پی صدر محمد اکرم باجورہ،ڈی ایس پی چونیاںاشفاق کاظمی ،ڈی ایس پی پتوکی محمدسلیم نیازی، ڈی ایس پی ٹریفک اور تمام انچارج برانچز دفتر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دورا ن رواں ماہ کے کرائم ،امن وامان کی صورتحال اورتمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر شرو ع کی گئی مہم کم عمر ڈرائیور ز،بغیر رجسٹریشن اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، کسی قسم کی سستی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں