ریڈکاٹن بگ کا بروقت تدارک یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

منگل 14 نومبر 2017 16:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) ) زرعی ماہرین نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمدہ کوالٹی کی روئی پیداکرنے اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے ریڈکاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کا بروقت تدارک یقینی بنائیں کیونکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کر نہ صرف پیداوار میں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کرکے کوالٹی کو بھی شدیدمتاثر کرتے ہیں جس کیوجہ سے ہرسال ملکی سطح پر اربوں روپے کا نقصان ہوجاتاہے‘عمدہ قسم کی کپاس اور روئی پیداکرنے کیلئے صاف چنائی ذخیرہ اور ترسیل میں احتیاط کیساتھ ساتھ ان کیڑوں پر کنٹرول حاصل کرنا ازحدضروری ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ بیج اور روئی پر بیکٹریااور فنجائی کاحملہ ہوجاتاہے جس کے نتیجہ میں ٹینڈہ پوری طرح نہیں کھلتا اور غیرمعیاری روئی پیداہوتی ہے ‘کیڑے کے فضلات سے بھی روئی آلودہ ہوجاتی ہے یاپھر جننگ فیکٹریوں میں جننگ کے دوران ان کیڑوں کے کچلنے سے روئی پر داغ بن جاتے ہیں‘بیج پر شدیدحملہ کی صورت میں تیل کے اجزائ کم ہوجاتے ہیں اور اس طرح بیج کا اگائوبھی متاثر ہوتاہے ‘زیادہ نمی اور کم درجہ حرارت پر ان کیڑوں کا حملہ بڑھ جاتاہے لہذا ان کیڑوں کے تدارک کیلئے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں