محکمہ زراعت نے زرعی زہرسے پاک سبزیوںکی کاشت کے منصوبہ پرکام کا آغازکر دیا

منگل 14 نومبر 2017 16:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء)محکمہ زراعت نے زرعی زہرسے پاک سبزیاں کاشت کرنے کے منصوبہ پرکام شروع کردیا، اس منصوبہ پر عمل کرکے نہ صرف گھرمیں سبزیاں کاشت کی جاسکتی ہیں بلکہ زرعی زہروں سے محفوظ سبزیاں بھی بروقت دستیاب ہوںگی، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کی جانب سے گھریلو پیمانے پر 5 مرلہ کاشت کیلئے ارزاں نرخوں پرموسم سرماکی سبزیوںگاجر‘ مولی‘ شلجم‘پالک‘ دھنیا‘ سلاد‘میتھی اور سرسوں کے بیجوں کے پیکٹس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے‘ گھرمیں اگائی گئی سبزیاں زرعی زہروں سے پاک ہوتی ہیں‘زرعی زہروں سے پاک اورتازہ سبزیوں کے استعمال سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتاہے‘ سبزیوں کی بروقت کاشت اچھی پیداوارکی ضامن ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں