برطانوی ماہرین نے صحتمندزندگی کیلئے خالص دودھ کا استعمال لازمی قرار دے دیا

دیسی چارے پر پلنے والی بھینس کے دودھ میں 50 فیصد زائد غذائیت ہوتی ہے،ماہرین

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:50

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء)برطانوی ماہرین نے صحت مندزندگی کیلئے خالص دودھ کا استعمال لازمی قرار دیے دیا۔ برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی میں محققین نے انسان کی صحتمند زندگی کے حوالے سے مختلف پہلوئوں کاجائزہ لیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ توانا اور تندرست زندگی کا رازخالص دودھ میں مضمرہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ایسی بھینسیں یابکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کا دودھ فارم میں پالی جانیوالی بھینسوں اوربکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر اور اس میںعام بھینس کی نسبت 50فیصد زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔

اس میں وٹامنزکی مقدار و دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنیوالے لوگ زیادہ صحتمند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں اس کے علاوہ خالص دودھ پینے والے کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں کیلشیم کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں‘ مسوڑھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں