دھان کی اچھی پیداوارکیلئے مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی ضروری ہے،زرعی ماہرین

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:50

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دھان کی اچھی پیداوارکیلئے مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی بہت ضروری ہے۔کاشتکاردھان کی کٹائی اسوقت کریں جب دانوں میں 20سے 22 فیصد نمی ہو۔دھان کی کٹائی کمبائن ہارویسٹرسے کریں اس سے وقت اور خرچ کی بچت ہوتی ہے۔ دھان کی برداشت کے بعد دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائیں بلکہ کٹائی کے بعد پرالی اور مڈھوں کو ڈسک ہیرویا روٹاویٹرکے ذریعہ زمین میں دبادیں جس سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی مڈھوں کو آگ نہ لگانے کے بارے میں جاری مہم وقت کا تقاضاہے‘کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں، زرعی ماہرین نے مزیدکہا کہ اگر فصل کمبائن سے کٹوائی ہو تو ایسی کمبائن استعمال کریں جس میں دھان کی کٹائی کیلئے ایڈجسٹمنٹ ہوتاکہ دانے کم ٹوٹیں کیونکہ عام کمبائن گندم کی کٹائی کیلئے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور دھان کی کٹائی میں دانے بہت ٹوٹتے ہیں‘کٹائی کے دوران کمبائن کی رفتارآہستہ رکھیں اور فصل کو نسبتاً اونچاکاٹیں اس طرح دانے کم ٹوٹتے ہیں‘ مونجی کی برداشت میں دیرکرنے سے دانوں کے جھڑنے اور ٹوٹنے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے اور اس پر کیڑوں‘ پرندوں‘چوہوں اور پیسٹ کا حملہ بھی زیادہ ہوتاہے‘ کٹائی کے بعد پیداوار کوجلدازجلد منڈی پہنچائیں اگرسٹورکرناہوتو اچھی طرح دھوپ میں 4تا 6دن سکھاکریعنی12تا 13فیصد نمی پر کاشت کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں