قصور،ڈاکوزرگرکی دکان سے 20تولے سے زائد سونا اور ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار

جمعہ 10 نومبر 2017 16:26

قصور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)2ڈاکوزرگرکی دکان سے اسلحہ کے زورپر 20تولے سے زائد سونا اور ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن کے بالمقابل بارونق علاقے میں دوموٹرسائیکل سوارڈاکٹرمیاں محمداسلم زرگرکی دکان پر آئے اوراُن میں سے ایک ڈاکونے موٹرسائیکل سٹارٹ رکھی جبکہ ایک ڈاکو دکان کے اندر داخل ہوگیا جس نے اسلحہ کے زورپر 20تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ لی‘پولیس مصروف تفتیش ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں