سموگ پر قابوپانے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا، ڈاکٹر عبدالمجید

جمعہ 10 نومبر 2017 16:26

قصور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) سموگ پر قابوپانے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا‘حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں‘سموگ کے باعث پیداہونیوالی بیماریوں کا احتیاط کے ساتھ مقابلہ کیاجاسکتاہے۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرقصور ڈاکٹر عبدالمجید نے ایک تقریب میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں‘ شہریوںکی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے سبب سموگ جیسے مسائل پیداہورہے ہیں ‘پاکستان سمیت اقوام عالم کو انسانیت کی بقاء کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دیناہوگی‘ بھارت میں فصلوں کو آگ لگانے کی وجہ سے پاکستان کا پنجاب شدیدسموگ کی لپیٹ میں ہے جس کے سدباب کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اورعوام الناس کو اپنا اپنا کردار احسن اندازمیں اداکرنا ہوگا ‘ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ نہ لگائی جائے‘شجرکاری کو فروغ دیکر بھی سموگ جیسے مسائل پر قابوپایاجاسکتاہے‘بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی فضائی آلودگی بڑھانے کا سبب بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں