مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، رانا محمد حیات خاں

جمعہ 10 نومبر 2017 16:26

قصور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن)کے 90کی دہائی کے دوحکومتی ادوارمیں جتنی ملکی ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی مگر 2013ء میں ہونیوالی ملکی ترقی صدیوں یاد رکھی جاء ے گی‘حالیہ دورِ حکومت میں سی پیک جیساتاریخ سازمنصوبہ شروع ہوا‘ سڑکوں اور موٹروے کے جال بچھے‘میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے لازوال سفری منصوبے پروان چڑھے‘ملکی معیشت کوبھرپورترقی ملی اور نئے معاشی انقلاب کی بنیادرکھی گئی۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستانی عوام مایوس تھے ملک میں اندھیروں کا راج اورہرطرف دہشتگردی نے ڈیرے جمارکھے تھے لیکن میاں نوازشریف نے عوام کی جانب سے دی گئی بھاری ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے پاکستان میں امن اورروشنیاں بحال کیں‘ پاکستان کے کروڑوں عوام کا نوازشریف پر اعتماد غیرمتزلزل ہے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا‘میاں محمدنوازشریف کے علاوہ کوئی لیڈرپاکستان کی قیادت کی صلاحیت نہیں رکھتا‘عمران خان ہوس اقتدارمیں سیاسی معاملات کو عدالتوں میں لے آ نے والے عمران خان کو انشاء اللہ ناکامی اور رسوائی ملے گی‘مسلم لیگ (ن) انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں