چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کی دعوت پر انٹر نیشنل یوتھ سمٹ کا 50رکنی وفد آج قصور کا دورہ کریگا

جمعرات 9 نومبر 2017 19:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کی دعوت پر انٹر نیشنل یوتھ سمٹ کا 50رکنی وفد آج (10نومبر ) بروز جمعة المبارک قصور کا دورہ کریگا۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کی خصوصی دعوت پر انٹرنیشنل یوتھ سمٹ کا پچاس رکنی وفد 10نومبر کو ضلع قصور کا دورہ کریگا۔اس وفد میں چالیس سے زائد ممالک کے نوجوان شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین و ممبران ضلع کونسل کی جانب سے وفد کو ضلع کونسل ہال میں صبح 10بجے استقبالیہ دیا جائیگا جس میں ضلع بھر کے چیئر مین یونین کونسلز شرکت کرینگے ۔وفد 11بجے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ اور 12بجے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ پر حاضری دیگا۔ تین بجے وفد یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز پتوکی کا دورہ کریگا۔ اس کے بعد وفد چیئر مین یونین کونسل گہلن چک 7کی جانب سے دیئے گئے اعشائیہ میں شرکت کریگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں