نوجوان نے گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی

جمعرات 9 نومبر 2017 12:35

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)قصور کے قریب نوجوان نے گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ جج والا کے رہائشی مشتاق احمد کی نعش اسکے گھر سے پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی‘مشتاق احمد چندماہ قبل ہی چونیاں سے کوٹرادھاکشن اپنی دوسری بیوی شاہدہ بی بی کے ہمراہ آباد ہواتھا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑارہتاتھا جس کیوجہ سے مشتا ق دلبرداشتہ رہتاتھا ‘پولیس کوٹرادھاکشن نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کردی تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہونگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں