علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھناچاہتے تھے،راناسکندرحیات خاں

جمعرات 9 نومبر 2017 12:35

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھناچاہتے تھے‘اقبال کی شاعری کا محور خودی ہے اور مخاطب نوجوان مسلم ہیں،نسل نوکو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کرانااساتذہ اور والدین کافرض ہے‘ نسل نوکی تربیت کیلئے ضروری ہے کہ تدریسی نصاب میں ابتدائی جماعتوں سے ہی شاعر مشرق کے افکار سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کی بنیاداسلام ہے اورآپ کی شاعری کامحوربھی دین اسلام ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارعلامہ اقبال پبلک ہائی سکول قصورمیں ’’علامہ اقبال کے فلسفہ خودی اور ہماراکردارکے موضوع پر‘‘ چیئرمین ضلع کونسل قصورراناسکندرحیات خاں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکیم الامت‘ شاعرمشرق‘مفکرومصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبال ایک سچے عاشق رسول تھے اور آپ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘ تقریب سے پرنسپل علامہ اقبال پبلک ہائی سکول قصورمہرمحمدعاشق نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں