سموگ سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجے کیلئے تمام ترانتظامات مکمل

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

سموگ سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجے کیلئے تمام ترانتظامات مکمل
قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) قصورمیں سموگ سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجے کیلئے تمام ترانتظامات مکمل ہیں،پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمیں سموگ سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجے کیلئے شعبہ آئوٹ ڈورمیں صبح 8سے رات8بجے تک جبکہ ایمرجنسی میں 24گھنٹے ڈاکٹرزوطبی عملہ موجودہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورڈاکٹر نذیر احمدنے اپنے آفس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور سموگ کے باعث بعض امراض میں مذید اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ حکومت کے علاوہ ہر شہری کو اپنا خصوصی کردار ادا کرناچاہئیے اور اپنی سالگرہ منانے کی طرح ہرسال ایک پودہ لگانا چاہئیے‘پودے لگاکر انہیں بھول نہیں جاناچاہئیے کیونکہ یہ درخت ہی فضائی آلودگی سے بچاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سموگ میں شامل زہریلی گیس نہ صرف ہماری فضا اورماحول کو آلودہ کررہی ہے بلکہ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ہمیں اسے سنجیدہ لیناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں