رجسٹرڈکسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی، ملک رشید احمد خاں

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈکسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے بذریعہ وائوچر5ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی، ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے کاشتکاروںاورکسانوں کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ کثیرزرمبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور اے پی ایس ای اے کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کے خریداری مراکز کا قیام بھی عمل میں لایاجارہاہے‘پنجاب حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ‘کسانوں کو ریلیف وسبسڈی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں