اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو دور کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 8 نومبر 2017 20:07

قصور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کے زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کوگزشتہ ایک سال کے دوران ضلع بھر سے موصول ہونیوالی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات بارے مکمل بریفنگ دی گئی ۔

۔ اس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو حکم دیا کہ جن جن محکموں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات یا مسائل کے کیسز زیر التواء کا شکار ہیں انکو فوری طور پر حل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اور انکی جائیدادوں پر قبضہ سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں